بائیک ٹائر کی پہچان اور حفاظت
نثار آٹوز: آپ کے سفر کا پکا ساتھی
بائیک کے ٹائر صرف ربڑ کا گولہ نہیں ہوتے، بلکہ یہ آپ کی حفاظت کی ضمانت ہوتے ہیں۔ اکثر لوگ پرانا یا گھسا ہوا ٹائر چلاتے ہیں جو کہ پھسلن اور حادثے کا سبب بنتا ہے۔
1. ٹائر کی مینوفیکچرنگ ڈیٹ (Manufacturing Date)
ٹائر خریدتے وقت اس پر لکھا 4 ہندسوں کا کوڈ (مثلاً 1224) ضرور دیکھیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹائر 2024 کے 12 ویں ہفتے میں بنا ہے۔ 5 سال سے پرانا ٹائر کبھی نہ خریدیں۔
2. ہوا کا پریشر (Air Pressure)
ٹائر میں ہوا کم ہونے سے پٹرول زیادہ خرچ ہوتا ہے اور ٹائر جلد گھس جاتا ہے۔ ہمیشہ کمپنی کے بتائے ہوئے PSI کے مطابق ہوا بھریں۔
3. گریپ اور گودی (Tread Pattern)
اگر ٹائر کی گودی (Lining) ختم ہو جائے تو اسے فوراً بدلیں۔ چیکنا ٹائر بریک لگانے پر پھسل جاتا ہے، خاص طور پر بارش میں۔
4. ٹیوب لیس یا ٹیوب والا؟
اگر آپ الائے رم استعمال کر رہے ہیں تو ٹیوب لیس ٹائر بہترین ہے کیونکہ پنکچر ہونے کی صورت میں یہ ایک دم ہوا نہیں چھوڑتا اور آپ کو مکینک تک پہنچنے کا وقت دیتا ہے۔
🛠️ نثار آٹوز کی خاص آفر
بہترین کوالٹی کے پینتھر (Panther) یا سروس (Service) ٹائروں کے ریٹ جاننے کے لیے جوائن کریں:
📲 واٹس ایپ چینل پر ٹائر کے ریٹ دیکھیں© 2026 نثار آٹوز - تمام حقوق محفوظ
